وکلا کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکلا کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں۔

اسلام آباد، حکومت کی جانب سے وکلا کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئیں۔

latest urdu news

وزارت قانون و انصاف نے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، یہ عدالتیں ملک بھر میں وکلا کا تحفظ کریں گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بتایا گیا ہے کہ عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں اور یہ اقدام ملک کی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو عدالتی اختیار تفویض کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تقریباً 3 گھنٹے تک ملاقات کی، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستانی وفد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سرگرم ہے۔

پاکستانی وفد نے ڈاکٹر عافیہ صد یقی کے علاوہ امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

latest breaking news in urdu