41
گجرات میں غیرت کے نام پر دوہرا قتل، حبیب اللہ اور تاج بیگم کو موٹر سائیکل سواروں نے گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔
گجرات کے علاقے دھیرے کلاں میں غیرت کے نام پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں راجن پور سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ اور تاج بیگم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ملزم عبدالحمید نے ساتھی علی بلوچ کے ساتھ مل کر یہ سنگین جرم کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ تاج بیگم نے ملزم عبدالحمید سے خلع کا کیس دائر کر رکھا تھا اور وہ مقتول حبیب اللہ کے ساتھ دھیرے کلاں میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ علاقے میں غم و غصے اور خوف کی لہر کا سبب بن گیا ہے۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا۔