40
وراثتی ٹیکس کے خلاف احتجاج میں لندن کی سڑکوں کو ٹریکٹرز سے بلاک کردیا گیا۔
لندن، کسانوں کی جانب سے وراثتی ٹیکس کے خلاف احتجاج کے دوران سینٹرل لندن کی سڑکوں کو ٹریکٹرز سے بلاک کردیا گیا۔
وراثتی ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسان اپنے ٹریکٹر لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔
کسانوں کے مطابق اس ٹیکس کے باعث وہ اپنی زمینیں بیچنے پر مجبور ہیں، جس سے نہ صرف ان کی ذاتی معیشت متاثر ہو رہی ہے بلکہ زرعی پیداوار اور خوراک کی فراہمی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
لندن میں احتجاج کے دوران کسان مظاہرین کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر سے ٹیکس پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
حکومت کے مطابق وراثتی ٹیکس پالیسی پر کوئی یوٹرن نہیں ہوگا، وراثتی ٹیکس کے نئے قوانین کے تحت 2026 سے 10 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ مالیت والے فارم پر 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔