سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد سے ملاقات کے دوران سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

latest urdu news

وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے باعث جمہوریت کے خلاف کام کرنیوالے عناصر کا راستہ بند کردیا، آئینی بنچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے۔

دوسری جانب گرین پاکستان پروگرام (سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام) کے تحت پاکستان بھر میں 1 ارب سے زائد کم پودے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

گرین پاکستان پروگرام (سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام) کے تحت پاکستان بھر میں ہدف کے 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ کے مقابلے میں 2 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ پودے لگائے جاسکے ہیں۔

اس طرح 1 ارب 8 کروڑ 40 لاکھ ہدف سے کم پودے لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

latest breaking news in urdu