20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم کا کہنا ہے کہ 20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تقریباً 3 گھنٹے تک ملاقات کی، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستانی وفد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سرگرم ہے۔

latest urdu news

پاکستانی وفد نے ڈاکٹر عافیہ صد یقی کے علاوہ امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

سینیٹر بشریٰ انجم کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی۔

بشریٰ انجم کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے فیصلہ کرلے گی،عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسے کےدوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصرکے خلاف پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑپھوڑ کیس کی سماعت کی، جس دوران وکیل صفائی عائشہ خالد کی جانب سے اسد قیصرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

latest breaking news in urdu