گجرات، ضلع بھر کے صحافیوں کا ڈی پی او آفس میں اکٹھ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات, ضلع بھر کے صحافیوں کا ڈی پی او آفس اکٹھ، DPO گجرات نے برخلاف DTO گجرات 48 گھنٹوں میں انصاف فراہم کرنے کی یقین دھانی کرا دی۔

گجرات یونین آف جرنلسٹس کے ضلعی وفد نے ڈی پی او آفس میں ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کے مبینہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر عرفان مغل کو دھمکیاں دینے کے خلاف احتجاج کیا۔ وفد کی قیادت شاہد اختر چوہدری نے کی، جبکہ ضلع بھر کے 23 پریس کلبز اور میڈیا ہاؤسز کے عہدیداروں نے اس اکٹھ میں شرکت کی۔

latest urdu news

ڈی پی او گجرات، ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے صحافیوں کو 48 گھنٹوں میں شفاف انکوائری کے ذریعے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سید اظہر شاہ، جنرل سکریٹری PFUJ سینٹرل پنجاب، نے کہا کہ اگر مسائل 16 دسمبر تک حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب تک بڑھا دیا جائے گا۔

صدر گجرات یونین آف جرنلسٹس، شاہد اختر چوہدری، نے ڈی پی او گجرات کی انصاف پسندی کو سراہتے ہوئے بروقت کارروائی کی امید ظاہر کی اور کہا کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی کو اپنی ترجیح رکھتے ہیں۔ صحافیوں نے اس احتجاج کے ذریعے اپنے اتحاد اور حقوق کے تحفظ کا واضح پیغام دیا ہے۔

latest breaking news in urdu