32
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا، اس سماعت میں شواہد ریکارڈ کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ مہینے میں توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں عمران خان کی 17 دسمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی پیک صرف راہداری نہیں پاک چین قربت کا راستہ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کی ہر طرح کی معاونت کرے گی، چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔