37
کراچی، زیرحراست ہلاک ملزم کے بیٹوں نے پولیس افسران کو معاف کردیا۔
کراچی پولیس کی حراست میں ہلاک ہونیوالے ملزم کے بیٹوں کی جانب سے پولیس افسران ایس پی نیئر، علی رضا، ثنا اللہ اور فیصل لغاری کو معاف کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فریقین کے درمیان صلح نامے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔
ورثا کا مؤقف ہے کہ ہم نے بغیر کسی دباؤ کے ملزمان کے ساتھ صلح کرلی ہے۔
یاد رہے کہ 14 اپریل 2024 کو درخشاں تھانے میں زیرحراست شہری معیز نسیم ہلاک ہوگیا تھا جس کے مقدمے میں سابق ایس پی کلفٹن، ایس ایچ او درخشاں، ہیڈ محرر اور چوکی انچارج سی ویو نامزد تھے۔