عماد وسیم کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

آل راؤنڈر قومی کرکٹ ٹیم عماد وسیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

latest urdu news

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے، میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

دوسری جانب سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے اعلان کیا ہے کہ 2034 کا فٹبال ورلڈ کپ سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ میزبانی کی دوڑ میں سعودی عرب واحد امیدوار تھا، جسے فیفا کے 200 سے زائد رکن فیڈریشنز کی جانب سے بھرپور حمایت ملی۔

latest breaking news in urdu