حکومت کا عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت کا سابق وزیراعظم عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے ملٹری ٹرائل کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے، جعلی حکومت سیاسی مفادات کیلئے فوج اورعوام کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں بند کرے۔

latest urdu news

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی حکومت نے سول نافرمانی پر آسمان سر پر اٹھایا ہے جبکہ ملٹری ٹرائل کی حمایت کر رہی ہے، حکومت سابق وزیراعظم عمران خان کے بغض میں ہر حد تک جانے کیلئے تیار بیٹھی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سیاسی مافیا کو عمران خان کو مائنس کرنے میں ہی اپنی بقا نظر آ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی ایک ملک گیر پارٹی کے سربراہ اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں، حکومت کا یہ اقدام جمہوریت پر شب خون مارنے کی ایک اور کوشش ہے۔

دوسری جانب،عالمی بینک نے پاکستان کو دیا جانے والا 500 ملین ڈالر کا قرض منسوخ کر دیا۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter