گجرات اور کھاریاں میں خوفناک حادثات، 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد جانبحق 5 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات اور کھاریاں میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات اور کھاریاں کے علاقوں میں جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے حادثات نے کئی خاندانوں کو سوگوار کر دیا۔ گجرات میں چناب ٹول پلازہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار، جو وزیرآباد کا رہائشی تھا، ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس حادثے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

latest urdu news

دوسری جانب، دھیرکے کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا اور دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

کھاریاں میں بھی ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

یہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کی وجہ سے پیش آئے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کریں تاکہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter