غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جیک سلیوان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، مشیر امریکی قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

جیک سیلوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس آمادہ نظر آتے ہیں، اُمید ہے جنگ بندی اسی ماہ ہو جائے گی، لبنان میں جنگ بندی کے بعد حماس کا مؤقف بدل گیا ہے۔

latest urdu news

امریکی صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیمیں جنگ بندی کیلئے پیشہ وارانہ اور سنجیدہ انداز میں مصروف ہیں۔

جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کا انتظار نہیں کر رہے، جنگ بندی کے بعد قیدیوں کی واپسی اور بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب ورلڈ بینک نے پاکستان کو دیا جانے والا 500 ملین ڈالر کا قرض منسوخ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ورلڈ بینک نے 500 ملین ڈالر سے زائد کا بجٹ سپورٹ قرض اس بنا پر منسوخ کیا کہ اسلام آباد کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر نظر ثانی سمیت کچھ اہم شرائط پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

latest breaking news in urdu