چوہدری شافع حسین کا شنگھائی میں انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ، مختلف شعبوں میں پیداواری عمل کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ کیا اور مختلف صنعتی شعبوں میں پیداواری عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین چیلنج گروپ ہوانگویگو، شنگھائی ٹیکسٹائل کے صدر یانگ شی بن، اور چیئرمین زونگ یوانگ گروپ چن زنگفو سے ملاقات کی۔

latest urdu news

دورے کے دوران پنجاب کے ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ پنجاب کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے، اور قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 630 ایکڑ رقبے پر گارمنٹ سٹی قائم کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ صنعت و تجارت نے کہا کہ گارمنٹ سٹی مکمل طور پر سولر انرجی پر مبنی ہوگا، اور اس میں صنعتی یونٹس لگانے کے لیے عمارتیں تعمیر کرکے لیز پر دی جائیں گی۔ انہوں نے چینی ٹیکسٹائل گروپس کو اس منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

چیئرمین چیلنج گروپ ہوانگویگو نے اس پیشکش کا خیرمقدم کیا اور پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گروپ کی سالانہ برآمدات 80 ملین امریکی ڈالر ہیں، اور وہ گارمنٹ سٹی میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

یہ دورہ پنجاب میں صنعت و تجارت کے فروغ اور چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter