لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کر دیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو 697 دن حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے منڈی بہاؤالدین پہنچ گئے۔
محمد خان بھٹی کو سروسز اسپتال سے ضمانت کی منظوری کے بعد رہا کیا گیا۔ ان پر پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر کیسز درج تھے۔ حراست کے دوران ان کے مقدمات نے سیاسی اور قانونی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی۔ ان کی رہائی کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ورلڈ بینک نے 500 ملین ڈالر سے زائد کا بجٹ سپورٹ قرض اس بنا پر منسوخ کیا کہ اسلام آباد کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر نظر ثانی سمیت کچھ اہم شرائط پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
نیا بجٹ سپورٹ قرضہ نہ دینے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے اپنا کوٹہ بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔