بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات ضبط کرلیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض بھارتی پولیس کی کارروائی کے دوران تحریک حریت جموں و کشمیر کے دفتر کی بھی تلاشی لی گئی اور سید علی گیلانی کی کتب اور اہم دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک برس میں 100 سے زائد سیاسی و شہری رہنماؤں کے گھروں پر کارروائیاں کی گئی ہیں اور سیاسی دفاتر پر چھاپوں کے دوران دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کر لیے گئے۔
دوسری جانب جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی آبادی میں اضافے کے لیے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں صرف چار دن تک کام کرنے کا پابند بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں آبادی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ایک منفرد منصوبہ پیش کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹی دی جائے گی۔