71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نادرا کی جانب سے گزشتہ 5 سال کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نادرا کی جانب سے بلاک شناختی کارڈز کی تفصیل موصول ہوئی ہے جس کے مطابق نادرا کی طرف سے گزشتہ پانچ سال میں ساڑھے 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔

latest urdu news

دستاویز کے مطابق زیادہ آئی ڈی کارڈز کے پی کے سے بلاک کئے گئے، پختونخوا سے 25 ہزار 981، بلوچستان سے 20 ہزار 583 شناختئ کارڈ بلاک کئے گئے۔

صوبہ پنجاب سے 13 ہزار 564 جبکہ سندھ سے 9 ہزار 677 کارڈز بلاک کئے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت سے 1 ہزار 370 جبکہ گلگت بلتستان سے 228 اور آزاد کشمیر کے 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق تصدیقی عمل کے بعد 44 ہزار 460 شناختی کارڈ ان بلاک کر دیئے گئےجبکہ اب تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز کی تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں 15 افراد کیخلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ۔

میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر ہیومن رائٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی گئی تھی

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter