توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عمران خان کے علاوہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔

latest urdu news

اسپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذاکرات اچھی بات ہے مگر عمران خان دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں اُن کی گارنٹی کون دیگا؟

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جن ہلاکتوں کی بات کرتی ہے ان کی تعداد 12 سے 278 بتائی جاتی ہے لیکن رہنما کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رینجرز اورپولیس کی شہادتوں کا اعتراف درکنار ذکر بھی نہیں ہوتا ، یہ دوغلا پن اوردوہرا معیار پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر ہے۔

latest breaking news in urdu