اسلام آباد، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی اور شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، شام میں امن اور سکیورٹی کا قیام نہایت ضروری ہے۔
ممتاز زہرہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اسرائیل سے فلسطینی علاقے خالی کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری طور پر بند کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری غزہ میں انسانی المیے کا نوٹس لے، کشتواڑ میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 9 مئی کو تمام ریڈ لائنیں عبور کیں، ان کے جیسا مفاہمت والا کچھ نہیں کرسکتا جب تک ان کا فیصلہ نہ ہو۔
سینیٹ میں خطاب کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو ایک اور 9 مئی کر دیا ہے، ملک کو بدنام کرنا بند کریں، جو بندے مارے گئے آپ ان کے شناختی کارڈ دکھا دیں، ساتھ چل کر تحقیقات کراتے ہیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ایشو کراتے ہیں۔