43
پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الباسط کا تبادلہ اورکزئی سے سوات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ساجد کا جنوبی وزیر ستان سے لوئر تبادلہ کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اسفندیار یوسفزئی بنوں سے لکی مروت، امتیاز علی نوشہرہ سے پشاور جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج عرفان علی کا بونیر سے شبقدر چارسدہ تبادلہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ سٹیشنز کی تعمیر کی پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لیا گیا ہے۔