شام میں امن و استحکام کی ضرورت ہے، محمد البشیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شام میں باغیوں کے انقلاب کے نتیجے میں معزول صدر بشارالاسد کے طویل مدتی اقتدار کے خاتمے کے بعد نومنتخب عبوری وزیر اعظم محمد البشیر نے ملک میں امن اور استحکام پر زور دیا ہے۔

شام میں 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد صدر بشار الاسد ملک چھوڑ کر روس پہنچ گئے ہیں، جبکہ باغیوں کی فتح کے بعد عبوری حکومت قائم کر دی گئی ہے۔ عبوری وزیر اعظم محمد البشیر نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں امن اور استحکام کی جانب بڑھنے پر زور دیا۔

latest urdu news

باغیوں کے انقلاب کے بعد دارالحکومت دمشق پر قبضے کا اعلان ہوا اور امیہ چوک پر آزادی کا جشن منایا گیا۔ باغیوں کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اقتدار کی منتقلی، شام کی تعمیر نو، اور سابق عہدیداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانیوں کو بحفاظت لبنان منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے، جبکہ ان کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شام میں جمہوری عمل کی حمایت پر زور دیا، جس سے مستقبل میں ایک جامع اور غیر فرقہ ورانہ حکومت کی امید پیدا ہو رہی ہے۔

انقلابی عمل کے دوران رہا ہونے والے قیدیوں نے جیلوں میں غیر انسانی حالات کا انکشاف کیا، جن میں قیدیوں کو نام کی بجائے نمبر سے پکارا جاتا تھا اور سخت تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ شام کی عوام اب ایک نئے دور کی طرف دیکھ رہی ہے جہاں امن، استحکام، اور ترقی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

latest breaking news in urdu