گجرات میں الیکٹرک بسوں کی شروعات، ٹریفک اور ماحول کے لیے خوش آئند اقدام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں پہلی بار الیکٹرک بسیں چلیں گی، سٹی صدر مسلم لیگ ق علی ابرار جوڑا کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک کی کوشش ہے کہ گجرات کے لیے 10 الیکٹرک بسیں لائی جائیں۔

سٹی صدر مسلم لیگ ق علی ابرار جوڑا کا کہنا ہے کہ حکومت چائنہ سے 400 الیکٹرک بسیں خریدنے جارہی ہے جس میں 10 گجرات کو ملیں گی، گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی ابرار جوڑا کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوشش ہے کہ شہریوں کے لیے سفری سہولیات میں اضافے کے لیے 10 الیکٹرک بسیں لائی جائیں۔

latest urdu news

ان اقدامات سے سموگ میں کمی آئے گی اور فضا بھی بہتر ہو جائے گی ۔ٹریفک مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کی کمی کے لیے اسٹینڈ بنائے جا رہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔

دوسری جانب گجرات میں سیف سٹی کیمرے فنکشنل ہونے کے بعد ایک ماہ میں 90 لاکھ روپے کے چالان کٹ گئے، ڈی ایس پی ٹریفک رضا اعوان چاہتے ہیں چالان خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے گھروں میں نمبر پلیٹ اور تصاویر کے ساتھ جلد پہنچیں گے۔

latest breaking news in urdu