آج ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ ایک شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، یہ ملک کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، ایک شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، یہ ملک کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اداروں کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے، ان کے درمیان ہم آہنگی سے ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ محب وطن شخصیات اور اداروں نے یہ سازش ناکام بنا دی، گڈ گورننس کے لیے اداروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں۔
محب وطن شخصیات، جوڈیشل اور سول ادارے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ سازش ناکام بنانے پر افواج پاکستان اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔