گوگل نے 2024 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔
گوگل نے 2024 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات اور موضوعات کی فہرست جاری کر دی ہے، جو 6 مختلف کیٹیگریز پر مشتمل ہے: کرکٹ، ہاؤ ٹو، ریسیپی، موویز اور ڈرامہ، ٹیکنالوجی، اور شخصیات۔
سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت
اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ایرانی نژاد فرانسیسی فوٹوگرافر عباس عطار تھے۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق، مارچ 2024 کے اختتام پر ان کے بارے میں سرچز میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کی ممکنہ وجہ ان کے نام سے گوگل کا خصوصی ڈوڈل ہو سکتا ہے۔
گوگل کے بیان کے مطابق، یہ فہرست کھربوں سرچز کے تجزیے اور سال بھر کے ٹرینڈز کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ 2024 کے دوران پاکستانی عوام نے منفرد شخصیات اور موضوعات میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جو ان کے بدلتے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ فہرست نہ صرف عوامی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ مختلف عالمی اور قومی واقعات لوگوں کی سرچ عادات پر کیسے اثرانداز ہوتے ہیں۔
درج ذیل میں اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کے نام جانیں۔
عباس عطار