اسلام آباد، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ادارہ کے خلاف ہرزہ سرائی اور پروپیگنڈا کرنے والے 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کی ٹیموں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملتان، لاہور، فیصل آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں 220 انکوائریاں درج کی گئیں جبکہ ہرزہ سرائی کرنے والے 620 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی، ایف آئی اے ملتان نے 13 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے کارروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد سے 7 اور لاہور سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ سے 5 اور کراچی سے بھی 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
زیر حراست ملزمان پر الزام ہے کہ وہ اداروں کے خلاف اور ڈی چوک احتجاج پر اموات کے حوالے سے جھوٹا بیانیہ چلا رہے تھے، آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔