سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 15 خارجی جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 15 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔

راولپنڈی، بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 15 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 15 خارجی مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 1 جوان عارف الرحمان بھی شہید ہوئے۔

ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دوسری جانب سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔

frontpage hit counter