سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، مراد علی شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے اس بار پہلے سے زیادہ سیٹیں لیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کریں۔

latest urdu news

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سندھ اسمبلی میں دوتہائی سے زائد سیٹیں ہیں اور2 تہائی اکثریت ہونے کے باوجود اپوزیشن کی تجاویز کو دیکھتے ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، جس میں سے 8 لاکھ گھر تعمیر ہو چکے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور ملک میں دہشتگردی کی ایک اور لہر آئی ہوئی ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کا بندوبست کیا جائے گا۔

latest breaking news in urdu