پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جلد سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں سابق وزیراعظم عمران خان پر 99 اور اسلام آباد میں 74 ایف آئی آرز درج ہیں، یہ مقدمات عمران خان کی گرفتاری کے بعد درج کئے گئے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان تمام جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات پختونخوا نے کہا کہ جیل کے اندر بیٹھ کر کوئی شخص کیسے جرم کرسکتا ہے؟ عمران خان (ن) لیگ کے اعصاب پر سوار ہیں۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کر رہی ہیں، مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے، صوبہ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔