سڑک پر چلتی موٹر سائیکل میں دھماکے سے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلعہ عبداللہ، سڑک پر چلتی موٹر سائیکل میں دھماکے سے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ قلعہ عبداللہ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں چلتی موٹر سائیکل میں زور دار دھماکا ہوا۔

latest urdu news

ڈی پی او کے مطابق مبینہ دہشتگرد اپنے ہدف کے قریب دھماکا کرنا چاہتے تھے لیکن بم راستے میں ہی پھٹ گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ دھماکا ہونے سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے پاس سے 1 پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بات چیت جاری ہے، امید ہے یہ گفتگو آگے بڑھے گی۔

ایک انٹرویو میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت چوری کی حکومت ہے، ان کے پاس ہمیں دینے کو کچھ ہے ہی نہیں، اگر مذاکرات کو بامعنی اور بامقصد بنانا ہے تو ان لوگوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں جن کے پاس طاقت ہے۔

latest breaking news in urdu