انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی جہاں موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔ سال 2024 میں سب سے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست جہاں اوسط سپیڈ 297.62 میگا بِٹس فی سیکنڈ) ہے۔
فہرست کے مطابق، سنگاپور 297.57 Mbps کے ساتھ دوسرے اور ہانگ کانگ 280 Mbps کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، دیگر ٹاپ 10 ممالک میں چلی، امریکا، تھائی لینڈ، فرانس، ڈنمارک، آئس لینڈ، اور اسرائیل شامل ہیں۔
پاکستان موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار کے لحاظ سے 198ویں نمبر پر ہے، جہاں سپیڈ 19.59 Mbps ہے۔ براڈبینڈ کی رفتار بھی کم ہے، جو اوسطاً 15.52 Mbps ریکارڈ کی گئی۔
براڈبینڈ انٹرنیٹ میں بھی متحدہ عرب امارات 398.51 Mbps کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، قطر، کویت، اور جنوبی کوریا دیگر نمایاں ممالک میں شامل ہیں۔
انٹرنیٹ کی سپیڈ اور ڈاؤن لوڈ سپیڈ کے فرق کی وضاحت کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کی سپیڈ ڈیٹا کے ٹرانسفر کی مجموعی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ ڈاؤن لوڈ سپیڈ خاص طور پر انٹرنیٹ سے ڈیوائس پر ڈیٹا منتقل ہونے کی رفتار کو بیان کرتی ہے۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کو انٹرنیٹ کی سپیڈ میں بہتری کے لیے مزید سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن کی ضرورت ہے۔