خیبرپختونخوا، سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ خوارج کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس دوران 9 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی شمالی وزیرستان میں دوسری کارروائی میں 10 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں سکیورٹی فورسز نے چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور حملے کی کوشش میں 3 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں ہیلتھ یونٹ کو فعال بنائیں گے۔
گومل میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہا کہ ملک کو ایسی قیادت دیں جو اس ملک کو عظیم بنائے، میں نے کبھی کسی ڈاکٹر کی سفارش نہیں کی۔