مولانا فضل الرحمان اگر چاہیں تو حکومت گھر جاسکتی ہے، فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کا کردار بہت اہم ہے، وہ چاہیں تو حکومت گھر جاسکتی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ آج بھی ایک جعلی کیس میں پیش ہوئے ہیں، عدالت میں مقدمہ ڈسچارج کرنے کی درخواست دی ہے۔

latest urdu news

سابقہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ نے عمران خان کو گرانے کیلئے جوڈیشل سسٹم ختم کر دیا، عدالتی نظام کو کینگرو کورٹس بنا دیا گیا، پاکستان کی معیشت ختم کر دی گئی، مگر عمران خان کی مقبولیت قائم ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر کے راستہ نکالا جائے، ایک حل قومی حکومت ہے، عمران خان 2 نکات پر بات چیت کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

سابقہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے کہتا ہوں کمیشن بنا دیں، قتل آپ کا پیچھا کرتا رہتا ہے، فوج کے خلاف پراپیگنڈے میں باہر کے لوگ اور بی ایل اے شامل ہے، تحریک انصاف والے اس معاملے کو سیاسی مخالفت میں پروموٹ کرتے ہیں جو غلط ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔