ساڑھے 4 برس کے بعد یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساڑھے 4 برس پابندی کے بعد یورپ کیلئے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازیں 10 جنوری کو شروع ہوں گی۔

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پہلی پرواز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی، ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔

latest urdu news

پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی، پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کے حساب سے انتہائی پرکشش بنایا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پرواز صبح 30۔11 بجے روانہ ہوگی اور سہہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی، جبکہ پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی اور صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ہوا بازی کے عالمی دن پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، فاصلے سمٹ گئے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter