49
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ڈیپ فیک ویڈیوز کو خواتین کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیپ فیک ویڈیوز سے متعلق آگاہی بہت کم ہے، مجھے لاہور ہائیکورٹ میں ہر پیشی پر لوگوں کو بتانا پڑتا ہے یہ میری ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے کیسز میں عدالتی نظام اور تفتیش کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کیلئے سائبر کرائم یونٹ کی صلاحیت میں اضافہ بھی اثر حاضر کی اشد ضرورت ہے۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جب ہتک عزت کا قانون لائی تو کچھ لوگوں نے اس پر تنقید کی، بیشتر لوگوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس قانون سازی سے اختلاف رائے کو دبا رہی ہے لیکن اب ان لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ یہ قانون درست ہے۔