طوفانی بارشوں کے بعد حادثات میں 19 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد حادثات میں 19 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

غیر ملکی میڈیا نے یہ بتایا ہے کہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کے بعد دونوں ممالک کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ سیلاب کے سبب ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں اور حادثات میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا نے یہ بتایا ہے کہ ملائیشیا میں 1 لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

تھائی لینڈ میں 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت بلدیات سے ہے۔

latest breaking news in urdu