پاکستان تحریک انصاف کی رہنما قیصرہ الٰہی اور سمیرا الٰہی نے گجرات کا دورہ کیا۔
تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کا کہنا ہے کہ گجرات کی عوام نے ہمیشہ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے ساتھ وفاء کی ہے آپ لوگوں کی محبت ہی ہماری ہمت ہے کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا،ہمارے ترقیاتی منصوبے آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے ریسکیو 1122، وزیر آباد کارڈیالوجی اور گجرات یونیورسٹی جیسے بڑے پراجیکٹس بنائے جس کی آج بھی دنیا معترف ہے۔
جب بھی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو موقع ملا انہوں نے عوام کی دل سے خدمت کی اور کرتے رہیں گے۔
سمیرا الٰہی اور قیصرہ الٰہی نے گجرات کی مخلتف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور وفات پا جانے والے مختلف ساتھیوں کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔