رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ خون کے آنسو خیالی لاشوں کے لیے بہائے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کرم کی ان 131 لاشوں کا کہیں کوئی ذکر نہیں جن میں سے ہرایک کا نام ہے،جن میں سے ہر ایک کی نماز جنازہ پڑھی گئی،جن میں سے پر ایک کی میت کو قبر میں اتارا گیا،جن میں سے ہر ایک کے گھر میں صف ماتم بچھی ہے۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ خون کے آنسو ان خیالی لاشوں کے غم میں بہائے جا رہے ہیں ،جن کے نہ کوئی نام ہیں نہ ہی شناخت،جن کا کہیں جنازہ اٹھا اور نہ ہی تدفین ہوئی،جن کی کوئی قبر نہیں ہے۔
دوسری جانب چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کو پیغام دے دیا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران رانا مشہود نے بھارتی ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ حوصلہ کریں، پاکستان میں آکر کھیلیں کیونکہ پاکستان میں آپ کو شکست دینے کا اور ہی مزہ آئے گا۔
رانا مشہود نے بھارت کو مشورہ دیاہے کہ آپ کی نیک نامی تو ویسے بھی نہیں تھی، اب اس میں اورکمی ہو رہی ہے، پی سی بی کا مؤقف پہلی مرتبہ بہت جاندار قسم کا ہے، پاکستان بھارت سے زیادہ پرامن ملک ہے۔