وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی مزید 5 روپے تک سستی ہونے کی نوید سنا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد بجلی مزید 5 روپے فی یونٹ سستی ہوگی ۔

latest urdu news

ایف پی سی سی آئی کو بجلی سہولت پیکج پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت معاہدوں پر قائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدوں میں تبدیلی کرینگے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو چکے جبکہ 11 سے بات چیت جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جب اتنی مہنگی بجلی پیدا کریں گے تو پھر کون لے گا؟

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا تھا کہ معیشت کا دارومدار پاور سیکٹر پر ہے ۔

Free website traffic