8
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہے
مولانا فضل الرحمان نے خان پور میں سجادہ نشین درگاہ عالیہ دین پور شریف میاں مسعود احمد سے ملاقات کی ،
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پخونخوا میں گورنر راج کے بارے میں علم نہیں، کے پی میں گورنر راج کی آئین میں گنجائش ہے۔
لیکن گزشتہ دنوں اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ہے وہ اچھا نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال پر حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے،انکے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی