سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگا نا مسائل کا حل نہیں : شاہ محمود قریشی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگا نا مسائل کا حل نہیں : شاہ محمود قریشی

latest urdu news

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاست سے باہر کرنے کی کوششیں ملکی جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی باتیں نفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔

لاہور انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کی۔

شاہ محمود قریشی نے ماضی کے سیاسی تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگا کر کبھی مسائل حل نہیں ہوئے۔