پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے جلد شادی کرنے کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے بارے میں ایک بار پھر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ مشہور سوشل میڈیا بلاگر عرفان عرف "عرفانستان” نے دعویٰ کیا ہے کہ نیلم منیر دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شادی کریں گی۔
عرفانستان کی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نیلم منیر کا دولہا کون ہوگا یا شادی کس تاریخ کو ہوگی، جس سے مداحوں میں تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔
اداکارہ نے ابھی تک اپنی شادی کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کوئی اشارہ دیا ہے۔ یہ خاموشی مداحوں کو مزید حیران کر رہی ہے کہ آیا یہ خبر سچ ہے یا محض افواہ۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیلم منیر کی شادی کی خبریں زیر بحث آئی ہیں۔ 2022 میں بھی ایسی افواہیں سامنے آئی تھیں، جنہیں اداکارہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سادگی سے شادی کریں گی اور مداحوں کو اس کی اطلاع اچانک ملے گی۔
نیلم منیر کے مداح اس انکشاف کے بعد ان کی جانب سے تصدیق یا تردید کا انتظار کر رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا دسمبر واقعی ان کے لیے ایک یادگار مہینہ ثابت ہوگا یا یہ خبر بھی ماضی کی طرح صرف ایک افواہ رہے گی۔
آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا نیلم منیر واقعی دسمبر میں شادی کریں گی؟