یوکرین کو جوہری ہتھیار دیے گئے تو تمام ترفوجی وسائل استعمال کرینگے، روسی صدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو جوہری ہتھیار دیے گئے تو تمام تر فوجی وسائل استعمال کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ہر اقدام کو مانیٹر کریں گے، جارحیت کے ہر قدم کا جواب دینے کے لیے روس تیار ہے، جیسا کہ میں نے بارہا کہا ہے کہ ہمیشہ ہماری طرف سے جواب آئے گا۔

latest urdu news

اس سے پہلے گزشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے توانائی کی تنصیبات کو کلسٹر امیونیشنز سے نشانہ بنایا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے میزائل حملوں میں سول انفرا اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا ، یوکرین کو مزید دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل روس کی جانب سے 90 میزائلوں اور 100 ڈرونز سے یوکرین کے مغربی علاقوں پر حملہ کیاگیا، یوکرینی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ روس نے ملک کی بجلی کی تنصیبات پر راکٹوں سے بڑا حملہ کیا، حملے کے بعد پاکستان بھر میں ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

رواں ماہ روس کا یوکرین پر یہ دوسرا حملہ ہے، روس کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی یوکرین کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Free website traffic