35 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، بھارت میں مقامی ٹیموں کے میچ کے دوران ایک 35 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

جمعرات کو بھارتی شہر پونے کے گروارے سٹیڈیم میں میچ کے دوران 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتانا تھا کہ کھلاڑی اوپنر کے طور پر بیٹنگ کرنے آیا اور پچ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد سینے اور بازو میں درد کی شکایت کرنے لگا۔

آن فیلڈ امپائرز کو معاملے سے آگاہ کیا اور انہیں میدان چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی، تاہم پویلین واپس جاتے ہوئے عمران گرگئے۔

میچ کی لائیو سٹریمنگ کے دوران یہ سارا واقعہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، بیٹسمن عمران کے گرتے ہی میدان میں موجود دیگر کھلاڑی ان کی طرف آئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔

عمران پٹیل کے سوگواران میں بیوی اور 3 بیٹیاں ہیں جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر محض 4 مہینے ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں حبیب شیخ نامی کرکٹر بھی میچ کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا تھا تاہم وہ ذیابیطس کا مریض تھا۔

latest breaking news in urdu

Free website traffic