34
تہرے قتل کیس میں ملزمان کو 3، 3 بار سزائے موت کی سزا کا حکم جاری کردیا گیا۔
لاہور، سیشن عدالت کی جانب سے تہرے قتل کیس کے 2 ملزمان کو 3، 3 بار سزائے موت اور 15، 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین کی جانب سے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔
عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔
عدالت کی جانب سے ملزم محمد شہزاد اور محمد گلزار کو 3، 3 بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزمان کی جانب سے امانت علی اور اس کی بیوی حافظہ شبانہ اور ان کی بیٹی ایزل امانت کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف شہادتیں عدالت میں پیش کیں۔