فائربندی پر آمادہ ہوسکتے ہیں، جنگ کے خاتمے پر نہیں، نیتن یاہو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ وہ فائر بندی پر آمادہ ہو سکتے ہیں، جنگ کے خاتمے پر نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے متعلق اہم پیش رفت میں نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ حالات میں بہتری کی سمت بڑی تبدیلی آئی ہے، اب میں یہ صرف نظریے کے طور پر نہیں کہہ رہا بلکہ اس کی بنیاد کئی وجوہات کا مجموعہ بھی ہے جس میں یحیی السنوار کا خاتمہ شامل ہے۔

latest urdu news

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ "میں غزہ میں فائر بندی کے حق میں ہوں لیکن اس کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ہے، میں اس کے لیے ابھی تیار نہیں ہوں کیوں کہ ہمیں حماس کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں شہریوں کی زندگی پر کنٹرول کا ارادہ نہیں رکھتا، اسرائیل کو ایک بااعتماد فلسطینی شراکت دار کی ضرورت ہے، جو غزہ میں اشتعال انگیزی اور قتل و غارت کی پالیسیوں سے دور ہو۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت میں ہنگامی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیک ریان کی جانب سے لبنان کی طرز پر غزہ میں بھی فائر بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب فوری طور پر غزہ کی طرف توجہ کی جانی چاہیے، ہمیں وہاں لڑائی روکنا چاہیے، صورت حال خاصی خراب ہے، وہاں صحت کا نظام تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو چکا، شعبہ صحت کے دلیر کارکنان اور بین الاقوامی طبی ٹیمیں اس نظام کو باقی رکھنے پر کام کر رہی ہیں۔

Free website traffic