اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا گیا۔
ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے حوالے کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کو بچانا ہے تو عمران خان کی اہلیہ سے جان چھڑانی ہوگی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، سابق وزیراعظم کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشریٰ بی بی کبھی عمران خان کو دہی کھلا دیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز، یہ لوگ سابق وزیراعظم کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک بیان میں فیصل واوڈا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔
مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے کی گئی۔