غربت سے تنگ والدین نے اپنی معصوم بچی کو فروخت کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت، غربت سے تنگ والدین نے اپنی معصوم بچی کو فروخت کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے یہ بتایا کہ بچی کے والدین کا تعلق ریاست بہار سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے مزدور اور خراب مالی حالات سے دوچار ہیں۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ غربت کے سبب والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ایک بے اولاد جوڑے کو 40 ہزار بھارتی روپے میں بیچ دیا۔

واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایا گیا اور بچی کے والدین سمیت 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تحقیق بچی کے والدین کی جانب سے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا گیا۔

Free website traffic