پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے منظم سازش کی جارہی ہے، میر سرفراز بگٹی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے منظم سازش کی جارہی ہے ہم سب نے ملک کر اس کو ناکام بنانا ہے۔

کوئٹہ میں گرلز کالج میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دوسرے ممالک میں منظم قسم کے سیل بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازش کر رہے ہیں، آپ کو اسٹیٹ سے دور کرتے ہیں، پاکستان سے دور کرتے ہیں، اسٹیٹ کے خلاف بچوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے۔

latest urdu news

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، آپ نے پاکستان کیلئے آگے بڑھنا ہے، آپ نے جھوٹے پراپیگنڈا کو رد کرنا ہے، اس کا حصہ نہیں بننا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مستونگ کے بچوں کا کیا گناہ تھا جن کو آج سے 2 ہفتے پہلے چوک پر شہید کردیا گیا، تم نے معصوم بچیوں کا خون بہایا تو کیا ہوا تعلیم بند ہوگئی؟ ہم اپنے سکول و کالجز ویران نہیں ہونے دیں گے، ہم طلبہ کی مدد سے دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے، بلوچستان میں کرپشن جیسا دہشتگردی کا چیلنج ہے وہ بھی ختم ہوگا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یوتھ نے میرا بازو بننا ہے، بچیاں میرا بازو بنیں گی تو یہاں سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، آپ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ تک کرپشن والا معاملہ پہنچائیں، جس نے آپ سے پیسے لیے ہوں گے اس کو الٹا لٹکا دوں گا، آپ آگے بڑھیں تو یہاں سے کرپشن کا خاتمہ کرینگے، ہم سب مل کر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔

News Alert Urdu

Free website traffic