حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ترجمان دفتر خارجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے ہفتہ وار بریفنگ میں یہ بتایا گیا کہ حکومت کئی مواقع پر کہہ چکی ہے کہ ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔

latest urdu news

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق روسی اسپیکر کے دعوت نامے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں، دورے میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے، بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Free website traffic