جو آرمی چیف انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ تحریک انصاف کا باپ ہوتا ہے۔

خواجہ آصف کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹویئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تحریک انصاف والے ذاتی و سیاسی مفادات کیلئے وطن فروشی کر رہے ہیں۔

latest urdu news

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب آرمی چیف پاکستان کی حفاظت کرے اس کے خلاف امریکا میں مظاہرہ کر رہے ہیں، جب مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے! آرمی چیف کے آگے سجدہ ریز ہونے کو تیار ہو، پتہ نہیں کیا کیا کرنے کو تیار ہو جاؤ، جب بات نہ بنے تو پھر 9 مئی کرنے کی کوشش کریں اور امریکی کی غلامی بھی منظور ہی منظور۔

سینئر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو انہیں اقتدار میں رکھے وہ تحریک انصاف کا باپ ہوتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوہری شہریت ختم کر نی چاہیے، بیشتر ممالک نے یہ سہولت ختم کر دی ہے اور سمندر پار پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے، یہ امریکا میں فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھائیں گے، فلسطین کی نسل کشی پہ خاموش رہیں گے لیکن آئی ایم ایف کو پاکستان کے خلاف آمادہ کرنے کی کوششیں کریں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔

Free website traffic