اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

سکھر میں باب الاسلام سندھ میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی کے فیصلے سے غرض نہیں کہ انہوں نے فیصلہ غلط کیا یا صحیح، وہ اپنے فیصلے کے خود ذمہ دار ہیں۔

latest urdu news

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے سے قافلے آرہے ہیں تو اس وقت راستے دیے گئے اور پیچھے ہٹ گئے، کہا کہ گولی نہیں چلانا چاہتے، جب ڈی چوک پہنچ گئے تو پھر گولی کیوں چلائی؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر پارٹی کو جلسہ اور مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے، مجھے بھی اور میرے مخالف کو بھی یہ حق حاصل ہے لیکن وفاقی دارالحکومت میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جانب سے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

Free website traffic